ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں ثقافتی کمیشن کے سربراہ غلام علی حداد عادل نے آج تہران میں ایک تقریب میں امریکہ اور صہیونی ایجنٹوں کی جانب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے اقدامات مسلمانوں کی روز افزوں ترقی ، مغرب کے غصے کی علامت ہیں۔ حداد عادل نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مغرب پر اعتماد نہیں ہے اور مغرب اور امریکہ نے ہمیشہ اسلامی ملکوں اور اسلام کے خلاف سازشیں کی ہیں۔ ادھر آج بھی ایرانی عوام نے تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی اجتماع کرکے امریکہ کی اسلام مخالف توہین آمیز فلم کی مذمت کی ہے۔ مظاہرین نے امریکہ اور صہیونی ریاست کے خلاف نعرے لگائے۔ اور امریکہ کی توہین آمیز فلم اور فرانس کےتوہین آمیز خاکوں کو پہلے سے تیار شدہ سازش قراردیا۔
.......
/169